مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے وزیر
اعظم نریندر مودی کی جانب سے آج پارلیمنٹ میں نقدرقم کو بدعنوانی کا پہلا
قدم قرار دینے کی دلیل کو خارج کرتے ہوئے آج کہا کہ موجودہ مسائل کے لئے
گزشتہ 70 سال کی حکومتوں کو قصوروار قرار
دینا ان کی 'برہمن واد ذہنیت' کی
عکاسی کرتا ہے۔مسٹر سیتارام یچوری نے یہاں صحافیوں سے کہاکہ "مسٹر مودی کی ذہنیت برہمن واد کی عکاسی کرتی ہے۔ان کا طرز عمل ایسا ہے جیسے یہ کہا جائے کہ اس دنیا میں آپ کو جو پریشانیاں ہو رہی ہیں ان کے لئے آپ کی سابقہزندگی ذمہ دار ہے"۔